اڈپی 9/اگست (ایس او نیوز)گھر کے کچن میں سالن کا مسالہ پیستے ہوئے اچانک گرائنڈر میں الیکٹرک شاک آگیا اور اس سے متاثر ہونے والی گھریلو خاتون ہلاک ہونے واقعہ ہنگر کٹّے کے قریب پیش آیا ہے۔بجلی کا شاک لگتے ہی اسے قریبی اسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ہلاک ہونے والی خاتون کا نام پریتی لوئیس(۸۲سال) بتایا جاتا ہے۔ پریتی کا شوہر کویت میں برسرروزگار ہے اور اس کا ایک دیڑھ سال کا بچہ ہے۔برہماورا پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔
کار اور لاری کا تصادم۔۔ایک ہلاک دوسرے کی حالت نازک